اردن نے ترکی کے ساتھ آزادانہ تجارت کا معاہدہ ختم کردیا

پیر مئی 09:50

عمان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی2018ء) اردن کی حکومت نے سرکاری طورپر ترکی کے ساتھ طے پایا آزاد تجارتی معاہدہ ختم کردیا۔العربیہ ٹی وی کے مطابق اردنی وزیر صنعت وتجارت انجنیر یعرب القضا نے بتایا کہ ان کی حکومت نے ترکی کو باضابطہ طورپر آگاہ کردیا ہے کہ عمان انقرہ کے ساتھ فری ٹریڈ زون کے قیام کے معاہدے کو برقرار رکھنے کے حق میں نہیں۔

(جاری ہے)

اردنی وزیر کا کہنا تھا کہ گذشتہ دو ماہ کے دوران ترکی کے ساتھ طے پائے آزاد تجارت کے معاہدے کے حوالے سے کئی اہم اجلاس ہوئے مگر ان اجلاسوں میں عمان کو معاہدے سے حاصل ہونے والے فوائد اور توقعات پوری نہیں ہوسکیں جس کے بعد ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ دونوں ملکوں کے درمیان طے پانے والے آزادانہ تجارتی سمجھوتے کو ختم کردیا جائے۔ اردنی ذرائع ابلاغ کے مطابق حکومت کے اعلان کے بعد چند ماہ کے اندر اندر ترکی کے ساتھ آزاد تجارت کامعاہدہ ختم ہوجائے گا۔

متعلقہ عنوان :