مصری عدالت کا یو ٹیوبکو ایک ماہ کے لئے بلاک کرنے کا حکم

پیر مئی 09:50

قاہرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی2018ء) مصر کی اعلیٰ انتظامی عدالت نے ویڈیو شئیرنگ کی ویب سائٹ یو ٹیوب کو ایک ماہ کے لیے بلاک کرنے کا حکم دیا ہے۔۔عدالت نے یوٹیوب کے خلاف یہ حکم پیغمبر اسلام کی توہین پر مبنی ایک متنازع ویڈیو فلم کو نہ ہٹانے پر جاری کیا ہے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق مصر میں اس فلم کے خلاف ایک وکیل محمد حامد سالم نے 2013ء میں کیس دائر کیا تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ اعلیٰ عدالت نے اس فلم کو نشر کرنے والے تمام لنکس کو بھی بلاک کرنے کا حکم دیا ہے۔یہ حکم حتمی ہے اور اس کے خلاف مزید اپیل دائر نہیں کیا جاسکتی ہے۔۔مصر کی کمونیکیشنز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت نے فوری طور پر عدالت کے اس نئے حکم پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔واضح رہے کہ مصر کی ایک ماتحت ا نتظامی عدالت نے کمیونیکشنز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کو 2013ء میں گوگل کی ملکیتی ویب سائٹ یوٹیوب کو اس ویڈیو کو نہ ہٹانے پر بلاک کرنے کا حکم دیا تھا تاہم ایک اور عدالت نے اس کے خلاف حکم امتناعی جاری کردیا تھا اور وزارت نے کیس کے خلاف اپیل دائر کردی تھی۔

(جاری ہے)

مصری وزارت نے تب یہ مؤقف اختیار کیا تھا کہ اس حکم پر انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل کو متاثر کیے بغیر عمل درآمد ناممکن ہے۔اس نے یہ بھی کہا تھا کہ مصر کو اس سے بھاری لاگت کے علاوہ ملازمتوں کا بھی نقصان برداشت کرنا پڑے گا۔