بھارتی ریاست کیرالا میں نیپا وائرس سی اموات13 ہو گئیں

پیر 28 مئی 2018 10:20

نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) بھارت کی جنوب مغربی ریاست کیرالا میں نیپا نامی وائرس سیاموات 13 ہو گئیں۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق کیرالا میں حکام کا کہنا ہے کہ نیپا وائرس سے مزیدایک شخص ہلاک ہو گیا ہے جس سے رواں ماہ اب تک اس ریاست میں اس وائرس کے سبب ہلاکتوں کی تعداد13ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

عالمی ادارہ صحت نے نیپا وائرس سے ہونے والی بیماری کو بھی آٹھ ترجیحی ممکنہ وبائی امراض کی فہرست میں شامل کر دیا ہے۔ اس وائرس سی1998ء سے لے کر اب تک ملائیشیا، بنگلہ دیش اور بھارت میں250 سے زیادہ اموات ہو چکی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :