چائے کی قومی درآمدات میں اپریل کے دوران 20.5 فیصدکمی ہوئی، ادارہ برائے شمارایات

پیر 28 مئی 2018 10:20

چائے کی قومی درآمدات میں اپریل کے دوران 20.5 فیصدکمی ہوئی، ادارہ برائے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) اپریل 2018ء کے دوران چائے کی قومی درآمدات میں 20.5 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان(پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق اپریل 2018ء کے دوران چائے کی ملکی درآمدات 42.1 ملین ڈالر تک کم ہو گئیں جبکہ مارچ 2018ء کے دوران چائے کی قومی درآمدات کا حجم 52.9 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اس طرح مارچ 2018ء کے مقابلہ میں اپریل 2018ء کے دوران چائے کی درآمدات میں 10.8 ملین ڈالر یعنی 20 فیصد سے زیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :