رمضان المبارک کے آغاز سے اب تک ملبوسات کی فروخت میں 150 فیصد اضافہ

پیر 28 مئی 2018 10:20

رمضان المبارک کے آغاز سے اب تک ملبوسات کی فروخت میں 150 فیصد اضافہ
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) رمضمان المبارک کے آغاز سے تیار ملبوسات کی فروخت میں 150 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ٹیکسٹائل ٹائیکون زبیر موتی والا نے کہا ہے کہ ان برانڈڈ تیار روایتی ملبوسات کی طلب اور فروخت میں گزشتہ عشرہ کے دوران 100 تا 150 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ الکرم ٹیکسٹائل ملزم کے مینجنگ ڈائریکٹر فواد انور نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ رمضان المبارک کے آغاز کے بعد ان کے تیار کردہ ملبوسات کی طلب اور فروخت میں 30 فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ رمضان سے 15 روز قبل بغیر سلے ہوئے کپڑے کی فروخت میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ برانڈڈ کپڑوں کی فروخت کا عمل پورا سال جاری رہتا ہے جبکہ متوسط آمدن والے افراد عید کے موقع پر تیار شدہ ملبوسات کی خریداری کو ترجیح دیتے ہیں جس سے اندرون ملک تیار کئے گئے تیار ملبوسات کی طلب اور فروخت میں نمایاں اضافہ ہو جاتا ہے۔