امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان کشیدگی میں کمی سے ایشین سٹاک مارکیٹس میں اضافہ

پیر 28 مئی 2018 11:00

ہانگ کانگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) ایشین سٹاک مارکیٹس میں اضافہ ہوا جس کی وجہ امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان کشیدگی میں کمی ہے اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے شمالی کورین ہم منصب کے مابین ممکنہ ملاقات ہے۔

(جاری ہے)

ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس وقفے پر 170.45 پوائنٹ (0.56 فیصد) بڑھ کر 30758.49 پوائنٹ رہا۔ ٹوکیو کا نکی 225 انڈیکس کاروباری سرگرمیوں کے آغاز پر 33.77 پوائنٹ (0.15 فیصد) بڑھ کر 22484.56 پوائنٹ رہا۔ٹاپکس انڈیکس 0.48 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 1772.18 پوائنٹ رہا۔

متعلقہ عنوان :