این بی ڈی 3.19 ارب ڈالر کے عوض ڈینیز بینک کے حصص خریدنے پر رضامند

پیر 28 مئی 2018 11:00

دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) متحدہ عرب امارات کے بینک ’’ این بی ڈی ‘‘ نے 3.19 ارب ڈالر کے عوض ترکی کے نجی بینک ’’ ڈینیز بینک ‘‘ کے حصص خریدنے پر رضامندی ظاہر کردی۔این بی ڈی کا کہنا ہے کہ وہ ترکی کے نجی بینک کے حصص خریدنے کا ارادہ رکھتا ہے۔اس حوالے سے روسی بینک ’’سبر بینک ‘‘ کے حکام کے ساتھ بات چیت کا عمل جاری ہے جس میں اس سے ڈینیز بینک میں اس کے حصص کی این بی ڈی کو فروخت کیلئے کہا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

این بی ڈی کے وائس چیئرمین حشام عبداللہ القسیم نے ایک بیان میں بتایا کہ سبر بینک سے ڈینیز بینک کے حصص کی خریداری کے بعد این بی ڈی مشرق وسطیٰ، شمالی افریقا اور ترکی کے علاقوں میں ایک بڑا اور اہم بینک بن کے ابھرے گا۔ یاد رہے کہ ترکی کے ڈینیز بینک کے اثاثوں کی مالیت 169.4 ارب ڈالر ہے اور اس کی 751 برانچیں ہیں جن میں سے 43 ترکی سے باہر ہیں۔ دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے این بی ڈی بینک کی برانچیں ملک کے علاوہ مصر، سعودی عرب، بھارت، سنگاپور اور برطانیہ میں ہیں جبکہ چین اور انڈونیشیا میں اس کے نمائندہ دفاتر ہیں۔