ٹویوٹا اور سوزوکی کمپنی کا بھارت میں مشترکہ منصوبوں کا اعلان

دونوں کمپنیاں 2020 ء تک بھارت میں بجلی سے چلنے والی گاڑیاں متعارف کروانے کے لیے مل کر کام کر رہی ہیں

پیر 28 مئی 2018 11:20

ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) جاپان کے گاڑی ساز اداروں ٹویوٹا اور سوزوکی نے کہا ہے کہ وہ بھارت میں مشترکہ منصوبوں پر کام کریں گے۔

(جاری ہے)

جاپان کے ذرائع ابلاغ کے مطابق دونوں* کمپنیوں کے درمیان شراکتی معاہدہ فروری 2017 میں طے پایا تھا جس کے تحت ٹویوٹا سوزوکی کو چھوٹے ماحول دوست انجن بنانے میں تکنیکی معاونت کی فراہمی کے ساتھ ساتھ بھارت میں موجود ٹویوٹا کے پلانٹ میں سوزوکی کی چھوٹی گاڑیاں تیار کرے گی۔دونوں کمپنیاں 2020 ء تک بھارت میں بجلی سے چلنے والی گاڑیاں متعارف کروانے کے لیے مل کر کام کر رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :