اسرائیل نے شام کے بعد ایک اور اسلامی ملک پر حملے کی دھمکی دے دی

پیر 28 مئی 2018 11:20

اسرائیل نے شام کے بعد ایک اور اسلامی ملک پر حملے کی دھمکی دے دی
مقبوضہ بیت المقدس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے حزب اللہ کو لبنان کے اندر حملوں کا نشانہ بنانے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار بنانے اور شام میں اپنے اڈے قائم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

(جاری ہے)

العربیہ نیوز کے مطابق کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے ایران کی خطے میں بڑھتی سرگرمیوں پر شدید نکتہ چینی کی۔

انہوں نے کا کہ ایران شام کو اپنا اڈہ بنا رہا ہے مگر اسے ایسا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ ایران حزب اللہ کو مہلک ہتھیار فراہم کر رہا ہے۔ اگرہم نے خطرہ محسوس کیا تو حزب اللہ کے لبنان کے اندر موجود خفیہ ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ایران نے لبنان میں حزب اللہ کی معاونت سے میزائل سازی کی فیکٹریاں قائم کیں تو انہیں تبا کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :