Live Updates

معروف صحافی نے عمران خان کو الیشکن میں 100 سے زائد سیٹیں جیتنے کا فارمولا بتا دیا

تحریک انصاف بر وقت سیاسی فیصلے کر کے اور الیکشن سے قبل جامع حمکت عملی اپنا کر 100سے زائد سیٹیں بھی جیت سکتی ہے،معروف صحافی ہارون الرشید کی گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 28 مئی 2018 11:37

معروف صحافی نے عمران خان کو الیشکن میں 100 سے زائد سیٹیں جیتنے کا فارمولا ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28مئی 2018ء) معروف صحافی ہارون ا لرشید کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف الیکشن سے قبل جامع حکمت عملی اپنا کر 100سے زائد سیٹیں بھی جیت سکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی ہارون الرشید کا دوران پروگرام گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آئیندہ ایک مخلوط حکومت بنے گی،لیکن سیاست میں حالات بدلتے رہتے ہیں۔اگر ایک دن میں کوئی اہم واقعہ پیش آ جائے تو سیاسی حالات کو مکمل طور پر بدل کر رکھ دیتا ہے،ہارون الرشید کا مزید کہنا تھا کہ کوئی بھی نجومی تین ماہ سے زائد کی پیشن گوئی نہیں کرتا۔

لیکن مجھے تو ایک مخلوط حکومت بنتی نظر آ رہی ہے۔جن میں ایک فریق تو پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان ہیں جب کہ کچھ اورلوگ ہیں جو کراچی سے ہیں۔ اور کچھ بلوچستان سے آزاد امیدوار ہیں۔

(جاری ہے)

اور یہ بھی ممکن ہے کہ وزیر اعظم پاکستان تحریک انصاف کا نہ ہو۔ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کا ایک مسئلہ ہے کہ ان کا ذہن سیاسی نہیں ہے اور اوپر سے عمران خان کے مشیر بھی ایسے ہی ہیں۔

کسانوں کے ووٹ پاکستان میں برباد ہو گئے ہیں۔اور کسانوں کی ایک بہت بڑی تعداد ہے۔اگر عمران خان بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلوا سکتے ہیں تو ان کو گنے کے کاشتکاروں کے ساتھ بھی کھڑا ہو نا چائیے۔لیکن عمران خان کا ایک مسئلہ ہے کہ انہوں نے کوئی بھی سیاسی فیصلہ بر وقت نہیں کیا۔اور اب تحریک انصاف میں الیشکن کے لیے امیدواروں کے نام فائنل کرتے ہوئے بھی تماشے ہوں گے،کیونکہ میں پوری ذمہ داری سے کہہ رہا ہوں کے کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو پیسے مانگ رہے ہیں۔

اس لیے میرا ذاتی خیال یہ ہے کہ اگر عمران خان ایسی غلطیاں نہ کریں اور صحیح سے حکمت عملی بنائیں تو یہ 100 سے زائد سیٹیں بھی جیت سکتے ہیں۔ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف والے فتح سے پہلے جشن منا رہے ہیں۔اس لشکر سے احمق کوئی نہیں ہوتا جو لشکر کی تیاری کرنے کی بجائے اس کی فتح کا جشن منانا شروع کر دے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات