حریت قیادت مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے مذاکراتی عمل کے خلاف نہیں، بھارت اگر سنجیدہ ہے تو کشمیر کو ایک متنازعہ علاقہ تسلیم کرے، سیدعلی گیلانی
پیر 28 مئی 2018 11:50
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ2010 ء کے عوامی انتفادہ کے دوران حریت قیادت نے بھارت کوجموںو کشمیر کو متنازعہ قرار دینے، وہاں سے فوجی انخلاء ،تمام سیاسی نظربندوں کی رہائی اور کالے قوانین کو کالعدم قرار دینے کی تجویز دی تھی ۔
انہوں نے کہا کہ اب تک ماضی میں مذاکرات کے 150سے زائد دور ہو چکے ہیں مگر کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا ہے ۔ حریت چیئرمین نے حق خودارادیت کی جائز اور مبنی برحق تحریک کی کامیابی کیلئے اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق برقراررکھنے کی اپیل کرتے ہوئے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ پوری ہوشمندی اور بالغ نظری کے ساتھ تحریک آزادی کو آگے بڑھانے کا فریضہ انجام دیں۔انہوں نے نہتے کشمیریوںپر بھارتی فورسز کی طرف سے وحشیانہ ظلم وبربریت کو ایک سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ کشمیریوں کی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کو کمزو ر کرنے کیلئے طاقت کا وحشیانہ استعمال کرے ۔ جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارت حریت قیادت اور نہتے کشمیری عوام کو اپنی جدوجہد آزادی جاری رکھنے سے روکنے کیلئے انہیں بدترین ظلم و تشدد کا نشانہ بنارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت مقبوضہ علاقے کی صورتحال انتہائی ابتر ہے اور شہداء کے اہلخانہ سے تعزیت اور انکے جنازوںمیں شمولیت کی بھی اجاات نہیں ہے۔انہوںنے کشمیری حریت رہنمائوں اور کارکنوں کی مسلسل غیر قانونی نظربندی کی بھی شدید مذمت کی ۔ کانفرنس سے تحریک حریت کے رہنماء محمد اشرف صحرائی اور دیگر حریت رہنمائوںغلام نبی سمجھی، مولانا الطاف حسین ندوی، ایڈوکیٹ زاہد علی، حکیم عبدالرشید، مولوی بشیر احمد عرفانی اور دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ حریت ترجمان غلام احمد گلزار نے نظامت کے فرائض انجام دیے ۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسڑیلین پاکستانی نینشل ایسوی ایشن اپنا کے زیر اہتمام عید کے موقع پرقیونسلنڈ میں سال 2023 میں سماجی ،معاشرتی اور مذہبی خدمات پر اپنا عید ایوارڈ دیے
-
حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
روس اورچین نے باہمی تجارت کیلئے ڈالرکا استعمال ختم کردیا
-
امریکی سینیٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے لئے قانون سازی کی منظوری دے دی
-
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
-
ٹیسلا نے 4 ماہ قبل بنائی گئی یو ایس گروتھ ٹیم کو فارغ کردیا
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان سے سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے
-
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو نئی شاہی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
-
بھارت کا میڈیا عوام کے مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے،راہول گاندھی
-
تارکین وطن کے حوالہ سے صورتحال پر مغرب میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے، ایلون مسک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.