سابق مصری وزیراعظم علی لطفی 83 سال کی عمر میںانتقال کر گئے

پیر مئی 11:50

قاہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی2018ء) مصر کے معزول صدر حسنی مبارک کے دور کی اہم سیاسی شخصیت اور سابق وزیراعظم علی لطفی 83 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

(جاری ہے)

العربیہ ٹی ویکے مطابق علی لطفی 1985ء اور 1986ء کے دوران مصری پارلیمنٹ کے سپیکر اور 1989ء میں پارلیمنٹ کے رکن رہے۔ وہ سابق صدر انور سادات کے دور میں وزیرخزانہ بھی رہ چکے ہیں تاہم سب سے اہم سیاسی کردار انہوں نے حسنی مبارک کے دور میں وزارت عظمیٰ کے عہدے پر فائز رہتے ہوئے ادا کیا۔ انہوں نے سیاسی سرگرمیوں کا آغاز اس وقت کردیا تھا جب وہ یونیورسٹی میں طالبعلم تھے۔

متعلقہ عنوان :