چہل قدمی کے دوران چیونگم چبانا صحت کے لیے مفید ہے، جاپانی ماہرین

پیر 28 مئی 2018 11:50

ٹوکیو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) جاپان میں سائنس دانوں نے انکشاف کیا ہے کہ چیونگم 40 برس سے زیادہ عمر کے مردوں کے لیے وزن کنٹرول کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔اس طبی مطالعے کے نتائج جرنل آف فزیکل تھراپی سائنس میں شائع ہوئے۔ تحقیق کے مطابق جسمانی سرگرمی کے دوران چیونگم چبانا یہ وزن کو کنٹرول کرنے کا ایک مؤثر ذریعہ ہے۔

تحقیق میں 21 سے 69 برس کے درمیان کی عمر کے 46 جاپانیوں کو شریک کیا گیا جو بطور ورزش واک کرتے ہیں۔ اس دوران دل کی دھڑکن کی رفتار، طے کیے جانے والے فاصلے، چلنے کی رفتار، اٹھائے گئے قدموں کی تعداد اور استعمال ہونے والے جسمانی حراروں کا جائزہ لیا گیا۔تحقیقی مطالعے میں شریک افراد سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ ایک مخصوص رٴْوٹ پر 15 منٹ کے لیے نارمل ٹیمپو کے ساتھ چلیں۔

(جاری ہے)

ان میں آدھے لوگ چلنے کے دوران چیونگم چبا رہے تھے۔ جب کہ دیگر آدھے لوگ پانی کے کپ میں چیونگم کے اجزاء کا پاؤڈر استعمال کر رہے تھے۔واک کے دوران جن لوگوں نے چیونگم چبائی ان کے دل کی دھڑکن تیز رہی۔ اس کے علاوہ 40 برس سے زیادہ عمر والے زیادہ تیز ٹیمپو کے ساتھ چل رہے تھے اور زیادہ طویل فاصلہ طے کر رہے تھے۔ ان لوگوں کے جسم میں جلنے والے حراروں کی تعداد بھی زیادہ رہی۔اس سے قبل ایک جاپانی تحقیقی مطالعے سے ظاہر ہوا تھا کہ چیونگم چبانا دل کی دھڑکنوں کو تیز کر دیتا ہے خواہ اس صورت میں بھی جب کہ انسان کوئی جسمانی سرگرمی انجام نہ دے۔

متعلقہ عنوان :