عالیہ بھٹ کی انسٹاگرام پر مداحوں کی تعداد 22ملین تک پہنچ گئی

پیر 28 مئی 2018 11:50

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2018ء) بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی انسٹاگرام پر مداحوں کی تعداد 22ملین تک پہنچ گئی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق عالیہ بھٹ کی سماجی میل جول کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر مداحوں کی تعداد 22ملین تک پہنچ گئی، جس پر انہوں نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایک تصویر بھی شئیر کی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ عالیہ نے حال ہی میں زویا اختر کی فلم ’’گلی بوائے‘‘ کی عکسبندی مکمل کی ہے اور اب وہ آیان مکھرجی کی فلم ’’براہمسترا‘‘ اور ابھیشیک ورما کی فلم ’’کلنک‘‘ کی عکسبندی میں مصروف ہیں۔

متعلقہ عنوان :