ماورا حسین نے اپنی نئی آنیوالی فلم ’’جوانی پھر نہیں آنی 2‘‘ سے امیدیں وابستہ کر لیں

فلم کی دیگرکاسٹ میں ہمایوں سعید، فہد مصطفی ،کبریٰ خان،احمدعلی بٹ اورعظمی خان شامل ہیں

پیر مئی 11:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی2018ء) اداکارہ ماورا حسین نے اپنی نئی آنیوالی فلم جوانی پھر نہیں آنی 2 سے امیدیں وابستہ کر لیں جسکے ہدایتکار ندیم بیگ ہیں۔

(جاری ہے)

ہمایوں سعید پروڈکشن کے تحت بننے والی مذکورہ فلم کی دیگرکاسٹ میں ہمایوں سعید، فہد مصطفی ،کبریٰ خان،احمدعلی بٹ اورعظمی خان شامل ہیں ۔ ماورا حسین فلم میں مرکزی کردار نبھا رہی ہیں جس کی عکسبندی کا سلسلہ جاری ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا یہ میرے کیریئر کی یادگار فلم ثابت ہوگی۔ ہدایتکار ندیم بیگ کا کہنا تھا ماورا حیرت انگیز اور شاندار اداکارہ ہیں جنہوں نے اپنی پوری صلاحیتیوں کے ذریعے کام کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :