ایئر ایشیا ایکس کا پہلی سہ ماہی کے دوران خالص منافع چار گنا ہوگیا

پیر 28 مئی 2018 12:00

ایئر ایشیا ایکس کا پہلی سہ ماہی کے دوران خالص منافع چار گنا ہوگیا
کوالالمپور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) ملائیشیا کی ایئرلائن ’’ ایئر ایشیا ایکس ‘‘ نے کہا ہے کہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران اس کا خالص منافع بڑھ کر چار گنا ہوگیا جس کی وجہ مسافروں کی تعداد میں اضافہ اور اخراجات میں کمی ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی کی جانب سے جاری حالیہ رپورٹ کے مطابق جنوری سے مارچ کے دوران اس کا خالص منافع 41.5 ملین رنگٹ (10.47 ملین ڈالر ) رہا جبکہ 2017 ء کی پہلی سہ ماہی میں 10.3 ملین رنگٹ خالص منافع ہوا تھا۔

سہ ماہی کے دوران ایئرلائن کی آمدنی 7.2 فیصد اضافے کے ساتھ 1.3 ارب رنگٹ رہی۔جنوری سے مارچ کے دوران ایئر ایشیا کے ذریعے سفر کرنے والوں کی تعداد میں 13 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کی وجہ 2017 ء کے وسط میں شروع کیے جانے والے نئے فضائی روٹس ہیں، اس کے علاوہ آسٹریلیا اور بعض شمالی ایشیائی ریاستوں کے مسافروں کی تعداد میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔سہ ماہی کے دوران ایئرلائن کے ذریعے 1.59 ملین مسافروں نے سفر کیا۔

متعلقہ عنوان :