شاہ رخ خان اور آر مادھاون البامہ میںفلم ’’زیرو‘‘ کی عکسبندی میں مصروف

پیر مئی 12:00

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان اور اداکار آر مادھاون امریکی ریاست البامہ میںفلم ’’زیرو‘‘ کی عکسبندی میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار شاہ رخ خان اداکار آر مادھاون کے ساتھ امریکی ریاست البامہ میںفلم ’’زیرو‘‘ کی عکسبندی میں مصروف ہیں اس دوران دونوں اداکاروں کی سیٹ پر بنائی گئی نئی تصاویر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے جس میں دونوں خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں۔

ہدایتکار آنند ایل رائے کی فلم ’’زیرو ‘‘میں اداکار شاہ رخ خان،، انوشکا شرما اور کترینہ کیف مرکزی کردار جبکہ اداکارہ کاجول، سلمان خان،، سری دیوی، رانی مکھرجی، کرشمہ کپور اور عالیہ بھٹ بطور مہمان اداکار شرکت کریں گے، فلم رواں سال 21دسمبر کو ریلیزکی جائے گی۔