بچے اپنے خوابوں پر یقین رکھتے ہیں، شاہ رخ خان

پیر مئی 12:00

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ بچے اپنے خوابوں پر یقینرکھتے ہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار شاہ رخ خان نے اپنے چھوٹے بیٹے ابرام خان کی 5ویں سالگرہ پر اس کی تصویر کے ساتھ مبارکباد پر مبنی پیغام جاری کرتے ہوئے اسے روشنی (سن شائن)کا خطاب دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ میرا بیٹا 5سال کا ہو گیا ہے لیکن اس کا یہ خیال ہے کہ وہ 9سال کا ہے اگر آپ اس سے ملیں گے تو براہ مہربانی اسے مت بتائیں کہ وہ نو سال کا نہیں ہے، بچے اپنی مرضی کے مالک ہوتے ہیں، اپنی کرتے اور سنتے ہیں اور ان کے چھوٹے چھوٹے خواب ہوتے ہیں جن پر وہ یقین رکھتے ہیں۔ شاہ رخ خان کی فلم ’’زیرو ‘‘رواں سال 21دسمبر کو ریلیزکی جائے گی۔