ہمیشہ سے اپنے گلیمرس ہونے کے تصور پر فخر رہا ہے، کرینہ کپور خان

پیر مئی 12:00

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی2018ء) بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے کہا ہے کہ مجھے ہمیشہ سے اپنے گلیمرس ہونے کے تصور پر فخر رہا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کرینہ کپور خان نے کہا ہے کہ وہ کبھی بھی فلموں میں ایک ہی قسم کے کردار ادا نہیں کرتیں کیونکہ اس سے ایک اداکار یکسانیت کا شکار ہوجاتا ہے اور اس کو دیکھنے والوں سمیت اداکار خود بھی بور ہونے لگتا ہے بلکہ ان کے نزدیک فلموں میں مختلف کردار ادا کرنے کا مقصد ہر قسم کے شائقین کو تفریح فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے ہمیشہ سے اپنے گلیمرس تصور پر فخر رہا ہے اور چیزوں میں توازن قائم رکھنے کی کوشش کی ہے، فلم انڈسٹری میں زیادہ عرصے تک رہنے کے لئے دلچسپ اور منفرد کام کرنے کی ضرورت ہے اور میں نے اپنی شخصیت، اپنے وقت اور دلچسپی کا باعث بننے والی فلموں میں کام کیا کیونکہ میں کیریئر کے آغاز سے ہی کمرشل ہیروئن ہونے کی بجائے زیادہ خطرات مول لیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :