پشاور، حبیب فزیوتھراپی کمپلیکس کا رمضان میں معذوروں کومفت سروسز فراہمی کا اعلان

پیر 28 مئی 2018 12:20

پشاور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) حبیب فزیوتھراپی کمپلیکس حیات آبادنے رمضان میں معذور وں اورجوڑوں اور کمردرد کے نادار مریضوں کومفت سروسز فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ ان کی بحالی ممکن ہوسکے۔

(جاری ہے)

چیئرمین محبوب میڈیکل انسٹی ٹیوٹ ڈاکٹر محبوب الرحمان کے جاری بیان کے مطابق پولیو، فالج، خصوصی بچوں، جوڑوں اور کمر کے درد کے نادار مریضوں کو رمضان میں خصوصی طور پر مفت سہولت فراہم کی جائے گی ، مصنوعی اعضاء اور مصنوعی سہاروں کی فراہمی کیلئے رجسٹریشن بھی کی جائیگی تاکہ ان کو یہ سہولت دی جاسکے۔

ادارے کے ڈائریکٹر ڈاکٹر الطاف الرحمان نے کہا ہے کہ ان فالج زدہ افراد اور معذوروں کی مدد ہماری اولین ترجیح ہے، پہلے کی طرح اس سال بھی ہم اپنی بساط کے مطابق نادار مریضوں کی مدد کریں گے، انہوں نے بتایا کہ ادارے میں فزیوتھراپی، سپیچ تھراپی، ہیرنگ ٹسٹ، مصنوعی اعضاء اور نفسیاتی مسائل سے دوچار افراد کو طبی خدمات فراہم کی جاتی ہیں اور ان افراد کی بحالی میں مدد کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :