پشاور، ریسکیو کی رمضا ن کے پہلے عشرے میں 1200 ایمرجنسیز میں خدمات کی فراہمی

پیر 28 مئی 2018 12:20

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) ریسکیو سروس 1122نے رمضا ن المبا رک کے پہلے عشرے میں پشاور اور مردان میں 1200کے قریب ایمرجنسی خدمات فراہم کیں۔

(جاری ہے)

ریسکیو ترجمان بلال احمد فیضی نے بتایا کہ ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر خطیر احمد کی ہدایات پررمضان المبارک میں صوبے بھر کے 10اضلاع میں قائم ریسکیو سٹیشنز کھلے ہیں اور عوام کو ان کی دہلیز پر سہولیات فراہم کرنے کیلئے سحروافطار کے اوقات میں بھی خد ما ت فراہم کی جا رہی ہیں۔

پہلے عشرے کے دوران 261ٹریفک حادثات ،45اآگ ،49کرائم ،8ڈوبنے کے،5 عمارت منہد م ہو نے اورمیڈیکل کی780 واقعات شامل ہیں۔ ریسکیونے کل 1150زخمیوں اور مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی جن میں 156افراد کو مو قع پر طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ994 افراد کوابتدا ئی طبی امدادفراہم کرنے کے ساتھ ریسکیو کی ایمبولینس میں مختلف ہسپتا لوں میں منتقل کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :