Live Updates

معروف صحافی نے پی ٹی آئی کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی

ن لیگ کے چند ایم این اے توڑ کر تحریک انصاف خوش فہمی میں نہ رہے،ابھی بھی 100 کے قریب ایم این ایز ن لیگ کیساتھ ہیں، معروف تجزیہ نگار حبیب اکرم کی گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 28 مئی 2018 12:27

معروف صحافی نے پی ٹی آئی کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28 مئی 2018ء) معروف صحافی نے پی ٹی آئی کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔معروف تجزیہ نگار حبیب اکرم کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے چند ایم این اے توڑ کر تحریک انصاف خوش فہمی میں نہ رہے،ابھی بھی 100 کے قریب ایم این ایز ن لیگ کیساتھ ہیں، تفصیلات کے مطابق معروف صحافی حبیب اکرم کا دوران پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کو ٹکٹوں کے سلسلے میں ڈیڈ لائن بڑھانے کی ضرورت پیش آ رہی ہے جس کی ایک وجہ یہ ہے کہ کسی حد تک یہ بات بھی درست ہے کہ ن لیگ کو ٹکٹوں کے حوالے سے اس طرح کا رسپانس نہیں مل رہا جس طرح کی توقع کی جا رہی تھی تا ہم پچھلے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن نے 141میں سے 119 نشستیں جیتی تھیں۔

اور یہ نشستیں پاکستان مسلم لیگ نے 2013 کے انتخابات میں اپنی ٹکٹ پر جیتی تھیں۔

(جاری ہے)

تو 119میں سے اگر چند امیدوار چلے بھی گئے ہیں تو اس کے باجود بھی ان امیدواروں کی تعداد 100سے زیادہ ہے۔جس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ 100سے زائد حلقوں کے اندر تو درخواستوں کی سرے ضرورت ہی نہیں ہے۔ن لیگ کے پہلے سے موجود امیدوار ہی الیکشن لڑ رہے ہوں گے۔اس طرح صوبائی اسمبلی کی نشستوں میں 297 نشستوں میں سے بہت کم ایسی نشستیں ہیں جو اپوزیشن کے پاس ہیں۔

صوبائی اسمبلی میں کچھ لوگوں کی ٹکٹیں ادھر سے ادھر ہوں گی یا پھر کچھ لوگوں کو سرے سے ٹکٹ ہی نہیں دی جائے گی اور بہت کم ایسے امیدوار ہیں جو قومی اسمبلی کے امیدوار تھے اور انہیں آئیندہ ٹکٹ نہیں ملے گا۔یار رہے کہ پاکستا تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے دوسری جماعتوں کی 100سے زائد وکٹیں اڑا لی ہیں۔اور کپتان عمران خان کی اس باؤلنگ سے سب سے زیادہ متاثر پاکستان مسلم لیگ ن ہوئی ہے۔اور اس کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کی بھی پی ٹی آئی نے بہت ساری اہم وکٹیں اڑائی ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات