کراچی، واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نکاسی آب کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے سیوریج فلو کو فعال کرے، سید نیئر رضا

پیر 28 مئی 2018 12:30

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے کہاہے کہ سیوریج مسائل کے حل ہونے تک نکاسی آب کا نظام بہترنہیں کیا جاسکتا ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نکاسی آب کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے سیوریج فلو کو فعال کرے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئرر ضا نے متعلقہ افسران اور بلدیاتی نمائندوں کے ہمراہ شاہ فیصل ،ملیر ماڈل ،کورنگی اور لانڈھی زونز کا تفصیلی دورہ کرکے نکاسی آب کے نظام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ برساتی نالوں پر قائم غیر قانونی تعمیرات کا فی الفور خاتمہ کیا جائے اور برساتی نالوں کو مستقل بنیادوں پر صاف رکھا جائے مختلف علاقوں میں عوام نے چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا کو نکاسی آب کے بڑھتے مسائل اور متعلقہ اداروں کی جانب سے مسائل کو حل نہ کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا چیئر مین سیدنیئر رضا نے عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کا محکمہ بلدیہ کورنگی کے زیر انتظام نہیں مگر اس کے باوجود اپنی عوام کو مسائل کے گرداب سے نکالنے کے لئے بلدیہ کورنگی نے پانی اور سیوریج کی لائنوں کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے لاتعداد کام کئے ہیں انہوں نے کہاکہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ یونین کمیٹیز کے نمائندوں سے تعاون کریں اور علاقائی سطح پر درپیش عوامی شکایتوں کا فوری ازالہ ممکن بنا ئیں اس موقع پر چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے بلدیہ کورنگی کے متعلقہ محکمے کو ہدایت کی کہ ضلع کورنگی کی حدود میں برساتی نالوں کی مکمل نگرانی کی جائے اور نالوں کو مستقل بنیادوں پر صاف رکھنے اور برساتی پانی کی باآسانی نکاسی کو یقینی بنا نے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے علاقائی ذمہ دران کے باہمی تعاون سے عوام کو درپیش سیوریج مسائل سے چھٹکارہ دلا یا جائے اور سیوریج فلو کی درستگی کو یقینی بنا یا جائے عوامی شکایات پر چیئر مین سید نیئر رضا نے شاہراہوں اور گلیوں پر کھلے سیوریج مین ہولز کو فوری کوورز کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :