شنگھائی تعاون کونسل کا دو روزہ اجلاس 9 جون کو چین کے شہر چنگڈو میں شروع ہوگا

پاکستان سمیت شنگھائی تعاون کونسل کے رکن ممالک کے رہنماء شرکت کریں گے

پیر 28 مئی 2018 12:30

بیجنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) شنگھائی تعاون کونسل (ایس سی او) کا دو روزہ اجلاس 9 جون کو چین کے مشرقی صوبے شن ڈونگ کے شہر چنگڈو میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

چین کے وزیر خارجہ وانگ وی نے پیر کو یہاں صحافیوں کو بتایا کہ اجلاس کی صدارت چین کے صدر شی جن پنگ کریں گے، اجلاس میں سکیورٹی کے مشترکہ خدشات کے علاوہ علحیدگی و انتہاپسندی اور دہشت گردی کے علاوہ منشیات کی سمگلنگ اور سائبر کرائمز کے تدارک کیلئے اقدامات وضع کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون کونسل کے رکن ممالک کے رہنماء بین الاقوامی سکیورٹی چلینجز اور درپیش خطرات کا حل تلاش کرنے پر تبادلہ خیال کریں گے۔ شنگھائی تعاون کونسل کا سال رواں کا اجلاس تنظمیم کے رکن ممالک کی تعداد 6 سے بڑھا کر8 کرنے کے بعد پہلا اجلاس ہوگا۔ شنگھائی تعاون کونسل میں پاکستان اور بھارت کو بھی رکینت دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :