اسمارٹ گھڑی چار پانچ ماہ سے استعمال کررہا تھا، اسد شفیق کا اعتراف

اب مینجمنٹ نے اسمارٹ گھڑی پہننے پر پابندی عائد کر دی ہے ،ْ گفتگو لارڈز ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم کے فیلڈر اسد شفیق نے اسمارٹ گھڑی اپنی کلائی پر باندھ رکھی تھی

پیر مئی 12:50

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی2018ء) پاکستانی کرکٹر اسد شفیق نے اعتراف کیا ہے کہ وہ چار پانچ ماہ سے اسمارٹ گھڑی استعمال کر رہے تھے تاہم اب انہیں مینجمنٹ نے یہ گھڑی پہننے سے منع کردیا ہے۔واضح رہے کہ لارڈز ٹیسٹ کے پہلے دن انگلش میڈیا نے پاکستانی کرکٹرز اسد شفیق اور بابر اعظم کی طرف سے فیلڈنگ کے دوران اسمارٹ گھڑی کے استعمال کے واقعے کو منفی رنگ دینے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

لارڈز گراؤنڈ کے میڈیا سینڑ میں موجود ایک برطانوی صحافی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے رابطہ کرکے استفسار کیا کہ دوران میچ کرکٹرز کے اسمارٹ گھڑیاں استعمال کرنے سے متعلق آپ کی کیا پالیسی ہی جس پر آئی سی سی نے موقف اختیار کیا کہ اسے کھیل کے دوران استعمال کرنے کی ممانعت ہے اور اس کی وجہ اس گھڑی کا رابطے کیلئے استعمال ہونا ہے۔بعدازاں آئی سی سی حکام نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے دونوں کھلاڑیوں کو تنبیہ کی کہ وہ میچ کے دوران اسمارٹ گھڑیوں کے استعمال سے گریز کریں۔

جب اس بارے میں 32 سالہ اسد شفیق سے لارڈز میں پوچھا گہا کہ آپ کب سے اسمارٹ گھڑی استعمال کر رہے تھے تو انہوں نے انتہائی اطمینان سے جواب دیا کہ کچھ زیادہ نہیں بس چار پانچ ماہ سے۔انہوں نے بتایا کہ تاہم اب مینجمنٹ نے ہدایت کی ہے کہ میں اس کا استعمال نہ کروں۔

متعلقہ عنوان :