پاکستانی ٹیم کی فتح ،ْسابق اور موجودہ کرکٹرز نے نوجوان کھلاڑیوں کی تعریفوں کے پل باندھ دیے

عباس،عامر اور حسن نے عمدہ بائولنگ اور بیٹنگ لائن نے بہترین فائٹ کی،دلچسپ اور تاریخی فتح دیکھی، پاکستان زندہ باد ،ْآفریدی

پیر مئی 12:50

لاہور /کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی2018ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کی لارڈز کے تاریخی گرائونڈ پر انگلینڈ کے خلاف شاندار فتح پر سابق اور موجودہ کرکٹرز نے نوجوان کھلاڑیوں کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے۔سابق کپتان اور مایہ ناز آل رائونڈر شاہد خان آفریدی نے گرین کیپ کے ہاتھوں انگلش ٹیم کی شکست پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی شاندار کامیابی،عباس،عامر اور حسن نے عمدہ بائولنگ اور بیٹنگ لائن نے بہترین فائٹ کی،دلچسپ اور تاریخی فتح دیکھی، پاکستان زندہ باد۔

(جاری ہے)

سابق کپتان اور 92 ورلڈکپ کی فاتح ٹیم کے اوپنر رمیز راجہ نے سرفراز الیون کی کامیابی کو کریکر جیک پرفارمنس قرار دیا اور کہا کہ بہت سالوں بعد پاکستان ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف قابل یقین کارکردگی دکھائی اور اسے چاروں شانے چت کردیا۔پاکستانی آل رائونڈ محمد حفیظ نے انگلینڈ کے خلاف لارڈز میں پاکستان کی کارکردگی کو سراہا ، خاص طور پر محمد عباس اور محمد عامر کی بائولنگ کو ٹارگٹ کے مطابق قرار دیا اور کہا کہ پاکستان اور کرکٹ کے مداحوں کو یہ فتح مبارک ہو۔فاتح ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے کہا کہ کرکٹ کے گھر میں زبردست جیت پر فخر محسوس کررہا ہوں،پاکستانی ٹیم نوجوان نے شاندا کھیل پیش کیا ۔