Live Updates

ملک میں ٹیبل ٹینس کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے ،ْ کھلاڑیوں کو تربیت کی ضرورت ہے ،ْ شاہد بلوچ

کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ ٹورنامنٹ کھیلنے کے مواقع فراہم کرنے اس کھیل میں بہتری آسکتی ہے ،ْ انٹرویو

پیر 28 مئی 2018 12:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2018ء) پنجاب ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین اورصدرپاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے مشیر شاہد بلوچ نے کہا ہے کہ ملک میں ٹیبل ٹینس کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے لیکن کھلاڑیوں کو تربیت کی ضرورت ہے اورکھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ ٹورنامنٹ کھیلنے کے مواقع فراہم کرنے اس کھیل میں بہتری آسکتی ہے ۔

ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں ٹیبل ٹینس کے زیادہ مقابلے ہورہے ہیں جس سے نیا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آرہا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے صدر خواجہ حسن ودود ملک میں ٹیبل ٹینس کے کھیل کی ترقی کیلئے دن رات کوششوں میں مصروف ہیں، انہوں نے نے کہا کہ پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے صدر خواجہ حسن ودود کو اس بات کا ضرور کریڈٹ دوں گا کہ ان کی ذاتی کاوشوں سے گذشتہ ماہ وفاقی دارالحکومت میں ٹیبل ٹینس سپر لیگ کا کامیاب انعقاد ہوا جس میں ملک بھر سے کثیر تعداد میں مرد اور خواتین کھلاڑیوں شرکت کی، انہوں نے کہا کہ یہ کرکٹ کے بعد پہلا ایونٹ تھا کہ جس میں کھلاڑیوں کو مالی فائدہ پہنچا اور اس ایونٹ میں ملک بھر سے 8ٹیموں نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے نیکہا کہ پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے زیراہتمام ماسٹر ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ عید کے بعد پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں کھیلا جائے گا جس 50 سے زائد مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے اور ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں، ایک سوال کے جواب میں شاہد بلوچ نے کہا کہ پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن اپنے کم وسائل میں رہتے ہوئے پھر بھی مختلف قومی سطح کے ٹورنامنٹس کا انعقاد کرواتی ہے اور کھلاڑیوں کو بیرون ملک ایونٹ میں شرکت کیلئے بھیجتے ہیں۔
Live پی ایس ایل 9 سے متعلق تازہ ترین معلومات