سکواش کے سابق عالمی چمپئن جان شیر خان کی قومی کرکٹ ٹیم کی لارڈ کرکٹ ٹیسٹ میں کامیابی پر مبارک باد

ٹیم آنیوالے ٹیسٹوں میں اپنی کارکردگی مزید بہتر بنا کر قومی ٹیم فتوحات کا سلسلہ جاری رکھے گی ،ْ گفتگو

پیر 28 مئی 2018 12:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2018ء) سکواش کے سابق عالمی چمپئن جان شیر خان،اسلام آباد اتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے صدر بریگیڈیر (ر) سلطان ستی، پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق سیکرٹری جنرل کرنل (ر) مجاہد اللہ ترین، پاکستان لیبر فیڈریشن اسلام آباد کے صدر ڈاکٹر تہذیب الحسن، اور راولپنڈی ڈسٹرکٹ بیڈمنٹن کوچ مطاہر سہیل نے قومی کرکٹ ٹیم کی لارڈ کرکٹ ٹیسٹ جیتنے پر ٹیم انتظامیہ اور کپتان سرفراز احمد کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم نے بائولنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

اورامید ہے۔ ٹیم آنیوالے ٹیسٹوں میں اپنی کارکردگی مزید بہتر بنا کر قومی ٹیم فتوحات کا سلسلہ جاری رکھے گی

متعلقہ عنوان :