عبدالرزاق آرائیں روک بال فلڈ لائٹ ٹورنامنٹ کل سے منی سپورٹس کمپلیکس، ناظم آباد کراچی میں شروع ہوگا

منتخب ٹیم روواں سال جولائی میں ملائیشیا میں کھیلے جانے والی انٹرنیشنل روک بال چمپئن شپ میں شرکت کرے گی

پیر 28 مئی 2018 12:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2018ء) پاکستان روک بال فیڈریشن کے زیراہتمام چوتھا عبدالرزاق آرائیں روک بال فلڈ لائٹ ٹورنامنٹ کل منگل سے منی سپورٹس کمپلیکس، ناظم آباد کراچی میں شروع ہوگا، پاکستان روک بال فیڈریشن کی سیکرٹری جنرل امہ لیلیٰ کلثوم رانا نے نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے اور ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 22 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پولیس، کلیگین، پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ کی ڈسٹرکٹ کی ٹیمیں شامل ہیں،انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کا فائنل 2 جون کو کھیلا جائے گا فائنل کے بعد ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں،میڈلز اور اسناد تقسیم کی جائیں گی انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے دوران بہترین دکھانے والے کھلاڑیوں کو قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ کے لئے مدعو کیا جائیگا جو جون میں کراچی میں لگا جائیگا، انہوں نے کہا کہ منتخب ٹیم روواں سال جولائی میں ملائیشیا میں کھیلے جانے والی انٹرنیشنل روک بال چمپئن شپ میں شرکت کرے گی،