سری لنکن کرکٹ ٹیم پرسوں تین روزہ ٹور میچ سے دورہ ویسٹ انڈیز کا آغاز کرے گی

پیر 28 مئی 2018 12:50

کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2018ء) سری لنکن کرکٹ ٹیم پرسوں بدھ سے تین روزہ ٹور میچ سے دورہ ویسٹ انڈیز کا آغاز کریگی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی لینڈرز دنیش چندیمل کی قیادت میں جیت کا عزم لئے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے پہلے ہی ویسٹ انڈیز پہنچ گئی ہے۔ سری لنکن ٹیم دورے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 6 سے 10 جون تک پورٹ آف سپین، دوسرا ٹیسٹ 14 سے 18 جون تک سینٹ لوشیا جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 23 جون سے 27 جون تک بارباڈوس میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :