غزہ کے لئے سفینہ آزادی کوپن ہیگن کے بعد جرمنی کے شہر کیل پہنچ گیا

پیر مئی 12:50

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی2018ء) غزہ پراسرائیلی پابندیوں کو توڑنے کے لئے 15 مئی کو ناروے ا ور سویڈن سے روانہ ہونے والا سفینہ آزادی برائے غزہکوپن ہیگن کے بعد جرمنی کے شہر کیل پہنچ گیا ہے۔ترک خبررساں ادارے کے مطابق کیل میں بین الاقوامی امن بیورو کے نائب سربراہ رینر برائون نے فلیٹ کا دورہ کیا اورکہا کہ فلیٹ اپنی گزرگاہ میں جن جن مقامات پر رٴْکے وہاں اس کا دورہ کیا جانا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ اپنے پڑائو کے مقامات پر کارکنوں کا بھی مقامی عوام کو غزہ کے بارے میں معلومات فراہم کرنا اہمیت کا حامل ہے۔برائون نے کہا کہ فلیٹ کا غزہ پہنچنا اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہ دنیا کے ایک ایسے حصے کو فراموش نہ کئے جانے کا اشارہ ہے جہاں انسان قید ہو کر رہ گئے ہیں۔برائون نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ اسرائیلی حکومت بھی مہّذب روّیے کا مظاہرہ کرے گی۔۔غزہ فلیٹ کے پٴْر امن ہونے کا ذکر کرتے ہوئے برائون نے کہا کہ غزہ میں جو صورتحال درپیش ہے 21 ویں صدری میں اس کا کوئی جواز نہیں۔فلیٹ میں العودہ، فلسطینہ، حری اور مارید نامی 4 کشتیاں شامل ہیں، فلیٹ یہاں سے جرمنی کے شہر ولہیلم شیون جائے گا۔

متعلقہ عنوان :