اہم ترین حکومتی عہدیدار نے اچانک استعفیٰ دے دیا

اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

پیر 28 مئی 2018 13:00

اہم ترین حکومتی عہدیدار نے اچانک استعفیٰ دے دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2018ء) اٹارنی جنرل آف پاکستان اشتر اوصاف نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔ اٹارنی جنرل نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی وساطت سے اپنا استعفیٰ صدر مملکت ممنون حسین کو ارسال کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اشتر اوصاف نے نگران حکومت کے قیام کی وجہ سے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ 31مئی تک اپنے فرائض سر انجام دیں گے۔ اشتر اوصاف لاہور میں دوبارہ وکالت کی پریکٹس شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔