سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان کی قومی کرکٹ ٹیم کو لارڈز ٹیسٹ میں کامیابی پر مبارک باد

پیر 28 مئی 2018 13:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) سکواش کے سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان، اسلام آباد اتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے صدر برگیڈیر (ر) سلطان ستی، پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق سیکرٹری جنرل کرنل (ر) مجاہد اللہ ترین، پاکستان لیبر فیڈریشن اسلام آباد کے صدر ڈاکٹر تہذیب الحسن اور راولپنڈی ڈسٹرکٹ بیڈمنٹن کوچ مطاہر سہیل نے قومی کرکٹ ٹیم کو لارڈز ٹیسٹ جیتنے پر ٹیم انتظامیہ اور کپتان سرفراز احمد کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم نے بائولنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور امید ہے ٹیم آئندہ میچ میں بھی اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنا کر فتوحات کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

متعلقہ عنوان :