ایوی ایشن ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر3 ارب 39 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

پیر مئی 13:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی2018ء) وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میںایوی ایشن ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر اب تک 3 ارب 39 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔ حکومت نے ڈویژن کے ترقیاتی پروگراموں کے لئے مجموعی طور پر 4ارب34 کروڑروپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے راما ڈیم کی تعمیر کیلئے 10 کروڑ 50 لاکھ، اسلام آباد میں اے ایس ایف اکموڈیشن کے لئے 77کروڑ 80لاکھ، اسلام آباد میں کسانہ ڈیم کی تعمیر کیلئے 92 کروڑ 20 لاکھ، مردان میں کلپانی کے مقام پر فلڈ فارکاسٹنگ سسٹم کی تنصیب کیلئے 5کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :