صنعت و پیداوار ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر ایک ارب 3 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

پیر مئی 13:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی2018ء) وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں صنعت و پیداوار ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر اب تک ایک ارب 3 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی پروگراموں کے لئے مجموعی طور پر 2ارب73 کروڑروپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے سیالکوٹ میں پراڈکٹ ڈویلپمنٹ سنٹر کے لئے 13کروڑ 45لاکھ، نوشیرو فیروز میں پراسیسنگ سنٹر کے لئے 16 کروڑ، حب انڈسٹریل سٹیٹ نے واٹر سپلائی سکیم کے لئے 11کروڑ18 لاکھ، بوستان انڈسٹریل سٹیٹ کے قیام کے لئے 21کروڑ 17 لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی کاموں کے لئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔