ٹی بی کی تمام ادویات تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے مفت حاصل کی جا سکتی ہیں، ڈاکٹر سید علی حسن شاہ

پیر 28 مئی 2018 13:00

چیچہ وطنی۔28 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) انچار ج ٹی بی ڈاٹ پروگرام ، سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سید علی حسن شاہ نے کہا ہے کہ ٹی بی قابل علاج مرض ہے ، مریض کو 9 ماہ تک بغیر کسی ناغہ کے ادویات کھانی پڑتی ہیں اور اس کی تمام ادویات تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے مفت حاصل کی جا سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

روزانہ درجنوں ٹی بی کے مریض ادویات حاصل کر کے مستفید ہو رہے ہیں، اس وقت ساہیوال ڈویژن میں چیچہ وطنی کا سینٹر سب سے بہتر جا رہا ہے ، ٹی بی کے مریضوں کو چیک کرنے کیلئے ڈاکٹرز اور عملہ دن بھر ڈیوٹی پر موجود ہوتا ہے ۔

انہوں نے کہا ٹی بی کے مریض جب اپنا علاج شروع کریں تو 9 ماہ تک متواتر ادویات کا استعمال کریں ،اگر ایک دن بھی دوائی لینا بھول گئے تو پھر دوبارہ نئے سرے سے 9 ماہ تک ادویات استعمال کرنا پڑیں گی ۔

متعلقہ عنوان :