میونسپل کمیٹی چیچہ وطنی کے ترمیمی بجٹ کی منظوری دے دی گئی ہے، ملک اصغر گلزار

پیر 28 مئی 2018 13:00

چیچہ وطنی۔28 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) میونسپل کمیٹی چیچہ وطنی کے ترمیمی بجٹ 2017-18کی منظوری دے دی گئی ہے۔ وائس چیئر مین بلدیہ ملک اصغر گلزار کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں کونسلرز نے شرکت کی، بجٹ کا حجم40.78کروڑ روپے رکھا گیا ہے جس میں سے 36.90کروڑ روپے تخمینہ اخراجات لگایا گیا ہے۔ تنخواہ ملازمین23.63کروڑ روپے، تخمینہ اخراجات کے لیی7کروڑ روپے جبکہ ترقیاتی اخراجات کے لیے 6.25کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین میونسپل کمیٹی رانا محمد اجمل خاں نے کہا کہ عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کر کے خود کو سرخروتصور کرتے ہیں۔شہر بھر میں صاف پانی کی فراہمی کے لیے نئے آٹھ آر او فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب ،پارکوں کی بحالی اور تزئین و آرائش ،لائبریری کی نئی عمارت کاقیام اور گلیوں محلوںمیں ٹف ٹائلز لگائی جا رہی ہیں۔علاوہ ازیں مضافاتی بستیوں میں سیوریج اور سولنگ کے منصوبہ جات بھی مکمل کروائے ہیں ۔ہم نے محدود وسائل میں بہترین کارکردگی دکھا کر عوامی مفادات کا تحفظ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :