چین کی کنزیومرز مارکیٹ میں غیر ملکی مصنوعات،چشمے، بے بی پراڈکس، کاسمیٹکس،کھانے پینے کی اشیاء اور آٹو موبائلز کی بڑی مانگ موجود

ڈسٹری بیوٹرز آئندہ ایک سال کے دوران بیرون ممالک سے اشیاء درآمد کرنے کے لئے بڑی منصوبہ بندی کر رہے ہیں،چینی وزارت کامرس

پیر 28 مئی 2018 13:10

چین کی کنزیومرز مارکیٹ میں غیر ملکی مصنوعات،چشمے، بے بی پراڈکس، کاسمیٹکس،کھانے ..
بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) چین کی کنزیومرز مارکیٹ میں غیر ملکی خوراک کی مصنوعات،کاسمیٹکس اور آٹو موبائلز کی بڑی مانگ موجود ہے جس کی وجہ سے مقامی ڈسٹری بیوٹرز آئندہ ایک سال کے دوران بیرون ممالک سے اشیاء درآمد کرنے کے لئے منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔پیر کو چین کی وزارت کامرس کی طرف سے کئے گئے دو سروے رپورٹس کے مطابق چین کی کنزیومرز مارکیٹ میں غیر ملکی خوراک کی مصنوعات،کاسمیٹکس اور آٹو موبائلز کی بڑی طلب ہے ،سروے میں 1,400 کنزیومرز میں سے ایک تہائی نے آئندہ چھے ماہ میں غیر ملکی اشیاء خاص طور پر کاسمٹیکس،گھڑیوں،دھوپ اور نظر کے چشمے، بے بی پراڈکس، مسافر گاڑیاں اور جیولری کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کی، وزارت کامرس کے مطابق چین میں غیر ملکی گاڑیوں کی بڑی طلب ہے۔

(جاری ہے)

سروے میں30 فیصد سے زائد لوگوں نے غیر ملکی سپورٹس یوٹیلیٹی وہیکلز اور نئی انرجی گاڑیوں کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔چین کی حکومت یکم جولائی سے گاڑیوں اور ان کے پارٹس کی درآمد پر ڈیوٹی کم کر رہی ہے ،چینی وزارت کامرس کے سرویز میں38 فیصد افراد نے غیر ملکی کاسمیٹکس کی خریداری اور ان میں سے تین تہائی نے جلد سے متعلقہ ’سکن کئیر‘مصنوعات کے طلب گار ہیں کیونکہ ان کے مطابق ڈومیسٹک مارکیٹ ان کی ڈیمانڈ کو پورا کرنے سے قاصر ہے۔

چین نے گذشتہ سال دسمبر میں 200 سے زائد کنزیومرز مصنوعات جن میں فوڈ،ہیلتھ سپلیمنٹس،فارماسیٹیکلز ،گارمنٹس اور ری کریشنل گڈز پر امپورٹ ٹیکسز 7.7 فیصد سے 17.3 فیصد تک کم کئے جبکہ متعدد کاسمیٹکس پر امپورٹ ڈیوٹی نصف تک ختم کر دی گئی۔ملک پائوڈر اور ڈائیپرز پر درآمدی شرح ٹیکس مکمل ختم کر دیا گیا۔فلمنگ آلات،ائر پیوریفائرز ،روبورٹ ویکیوم کلینرز اور الیکٹرانکس ٹوتھ برشز چینی مارکیٹ میں شارٹ ہونے کی وجہ سے ڈیمانڈ میں ہیں۔

سروے میں ہزاروں ڈسٹری بیوشنز اداروں نے درآمدات بالخصوص فوڈ، کاسمیٹکس،گھڑیوں اور گاڑیوں کی درآمد بڑھانے کی خواہش ظاہر کی۔دس فیصد فرموں نے کہا کہ وہ بیرونی منڈیوں سے پھل،ہیلتھ سپلیمنٹس،خوشبویات،سکن کیئر اور میک اپ اور شراب منگوانا چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :