Live Updates

جسٹس (ر) ناصر الملک کی بطور نگران وزیر اعظم تعیناتی پر عمران خان کا ردعمل بھی سامنے آگیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 28 مئی 2018 13:13

جسٹس (ر) ناصر الملک کی بطور نگران وزیر اعظم تعیناتی پر عمران خان کا ردعمل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 مئی 2018ء) : نگران وزیر اعظم کے عہدے کے لیے جسٹس (ر) ناصر الملک کے نام کا اعلان کردیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے جسٹس (ر) ناصر الملک کو نگران وزیر اعظم کے عہدے کے لیے نامزدگی پر مبارکباد پیش کی۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے کہا کہ نگران وزیر اعظم کے عہدے پر تعیناتی پر میں جسٹس (ر) ناصر الملک کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

یاد رہے کہ کچھ دیر قبل اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے ہمراہ پریس کانفرس میں نگراں وزیر اعظم کے نام کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے نگراں وزیر اعظم کے لیے جسٹس (ر) ناصر الملک کا نام فائنل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ناصر الملک پاکستان کے چیف جسٹس رہ چکے ہیں۔

یاد رہے کہ ناصر المک 17اگست 1950کو پیدا ہوائے۔ان کا تعلق سوات کے سیاسی گھرانے سے ہے۔وہ پاکستان کے 22 ویں چیف جسٹس تھے۔ ناصر الملک 6 جولائی 2014 سے 16اگست 2015 تک ملک کے چیف جسٹس رہے۔کہا جا رہا ہے کہ جسٹس (ر) ناصر الملک ایک غیر متنازع شخصیت ہیں۔جن کے نام پر تمام سیاسی جماعتوں کا اتفاق ہو گیا ہے۔ یاد رہے کہ نگراں وزیراعظم کے لیے پیپلزپارٹی نے جلیل عباس جیلانی اورذکا اشرف کے نام دیے تھے۔

حکومت کی جانب سے نگراں وزیراعظم کے لیے تصدق حسین جیلانی اور ڈاکٹرعشرت حسین کے نام دیےگئے تھے۔اپوزیشن کی دوسری بڑی جماعت تحریک انصاف کی جانب سے پیپلز پارٹی کے پیش کردہ ناموں کو مسترد کیا گیا تھا تاہم حکومتی ناموں پر پی ٹی آئی نے اتفاق کیا۔جس کے بعد نگراں وزیراعظم کے نام پر مشاورت کے لیے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی سید خورشید شاہ کے درمیان 5 ملاقاتیں ہوئیں۔

لیکن تمام ملاقاتیں بے نتیجہ ثابث ہوئیں۔ تاہم آج وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی ہونے والی ملاقات میں نگراں وزیراعظم کے نام پر ڈیڈ لاک ختم ہو گیا ۔جس کے بعد وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی سید خورشید شاہ اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مشترکہ پریس کانفرنس میں نگراں وزیر اعظم کے نام کا علان کیا۔ اور جسٹس (ر) ناصر الملک کو پاکستان کا نگراں وزیراعظم نامزد کر دیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات