جو کام نواز شریف اپنی وزارت عظمیٰ کی 4 سال کی مدت کے دوران نہ کر سکے، وہی کام شاہد خاقان عباسی نے اپنے 9 ماہ کے دور حکومت میں ممکن کر دکھایا

پیر مئی 13:20

جو کام نواز شریف اپنی وزارت عظمیٰ کی 4 سال کی مدت کے دوران نہ کر سکے، ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی2018ء) لاہور کے مشہور تاجر رہنما راجہ عدیل نے 9ماہ کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاری میں 69 فیصد اضافہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادو شمار کے مطابق رواںمالی سال کے پہلے نو ماہ کے دوران مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری 69فیصد اضافے سے 4ارب45کروڑ13لاکھ ڈالر ہی جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری کی مالیت 2ارب63کروڑ62لاکھ ڈالر رھی تھی،غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ سے صنعتی شعبہ ترقی کرے گا اور ملکی معیشت میں استحکام آئے گا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے شہید گنج کے تاجروں کے وفدسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ راجہ عدیل نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ سے ملک بھر میں نئی انڈسٹریز کا قیام عمل میں آئے گا جس سے ملکی معیشت مزید مستحکم ہوگی اور ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا انہوںنے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کے باعث بین الاقوامی کمپنیوں کی پاکستان میں اربوںڈالر سرمایہ کاری سے ملک ترقی کرے گا اور سی پیک منصوبہ کی تکمیل سے پاکستان کو صنعتی لحاظ سے ایشیاء کا ٹائیگر بنانے کا خواب بھی جلد شرمندہ تعبیر ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ سی پیک روٹس پر خصوصی اقتصادی زونز کے قیام سے سرمایہ کاری بڑھے گی۔ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کی تکمیل گیم چینجر ثابت ہوگی اور ملک اقتصادی اور معاشی ترقی ترقی میں دیگرہم عصر ممالک کو پیچھے چھوڑ جائے گا۔ملک کے اندر خوشحالی اور ترقی کا دور دورہ ہوگا جس سے ملک کے ہر طبقہ کو فائدہ پہنچے گا۔