فلم ’’سنجو ‘‘ کا نیا پوسٹر جاری

پیر 28 مئی 2018 13:30

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) بالی وڈ فلم ’’سنجو ‘‘ کا نیا پوسٹر جاری کر دیا گیا جس میں اداکار وکی کوشل کے حلیے کی جھلک دکھائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار راج کمار ہیرانی نے ٹویٹر پر اداکار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم ’’سنجو ‘‘ کا نیا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وکی کوشل سے ملیے جو بطور سنجے دت اداکار رنبیر کپور کے بہترین دوست کا کردار ادا کر رہے ہیں، جس میں رنبیر کپور اور وکی کوشل شراب پیتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں، فلم کا ٹریلر(30مئی ) کو جاری کیا جائے گا۔ فلم میں اداکارہ منیشا کوئرالہ، دیا مرزا، انوشکا شرما، بومن ایرانی، وکی کوشل اور دیگر شامل ہیں، فلم 29جون کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :