اے آر رحمان اور عالیہ بھٹ کے نئے گانے ’’رشتہ وہی بات نئی‘‘ کی نئی جھلک جاری

پیر 28 مئی 2018 13:30

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) بالی وڈ گلوکار اے آر رحمان کا کمپوز کردہ اور اداکارہ عالیہ بھٹ پر فلمائے گئے نئے گانے ’’رشتہ وہی بات نئی‘‘ کی نئی جھلک جاری کر دی گئی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی چینل سٹار پلس کا نیا گانا معروف گلوکار اے آر رحمان نے کمپوز جبکہ اداکارہ عالیہ بھٹ اس گانے میں چینل کے مختلف شوز اور ڈراموں کے کرداروں کے ساتھ دکھائی دے رہی ہیں اس گانے کو گلوکارہ سونیدیھی چوہان چاندنی آر ایم ڈبلیو نے گایا ہے جبکہ سٹار پلس کا نیا لوگو بھی جاری کردیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں عالیہ بھٹ نے ٹویٹر پر گانے کی نئی جھلک شیئر کرتے ہوئے کہا کہ چینل کے ساتھ منسلک ہونا میتے اور چینل کی مشابہت ہے، ہم دونوں فیملیز، دوستوں، رشتوں اور ان کی اہمیت کو بہت زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :