امریکی نمائندے شمالی کوریا پہنچ گئے، صدر ٹرمپکی تصدیق

پیر 28 مئی 2018 13:30

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) شمالی کوریائی رہنما کم جونگ ان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات کی تیاری کے سلسلے میں امریکی نمائندے پیانگ یانگ پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جرمن خبررساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے ٹوئٹر پر اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں یقین ہے کہ شمالی کوریا اعلیٰ صلاحیتوں کا حامل ملک ہے اور یہ ایک بڑی اقتصادی اور مالیاتی طاقت بن جائے گا۔ امریکی نمائندوں کی پیانگ یانگ میں موجودگی سے ٹرمپ اور کم جونگ اٴْن کے مابین ملاقات کے امکانات اور بھی بڑھ گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :