اٹلی میں حکومت سازی کی کوشش ناکام

پیر مئی 13:30

روم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی2018ء) اٹلی میں حکومت سازی کی کوشش ناکام ہو گئی ہے۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق اطالوی صدارتی دفتر کی جانب سے جاری بیان کے ممطابق نامزد وزیر اعظم جوزًیپے کونٹے نے نئی ملکی حکومت تشکیل دینے سے معذرت کر لی ہے۔ انہیں 23 مئی کو حکومت سازی کی دعوت دی گئی تھی۔

(جاری ہے)

نئی کابینہ میں وزیر اقتصادیات کے لیے یورو اور جرمنی کے ناقد پاؤلو ساوونا کا نام تجویز کیا گیا تھا، جسے صدر سرجیو ماتاریلا نے مسترد کر دیا ہے۔ صدر کے بقول وہ کابینہ میں یورو زون سے نکلنے کی بات کرنے والے کو قبول نہیں کر سکتے۔ اٹلی میں اب دوبارہ نئے انتخابات کا راستہ کافی حد تک ہموار ہو گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :