مصر میں صدر السیسی کے ناقدکی گرفتاری

پیر مئی 13:30

قاہرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی2018ء) مصر میں معروف سرگرم کارکن حازم عبدالعظیم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق عبدالعظیم کو ہفتے کو قاہرہ کے قریب سے حراست میں لیا گیا۔

(جاری ہے)

ان پر جعلی خبریں پھیلانے اور غیر قانونی تنظیموں سے روابط کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ عبدالعظیم نے 4 سال قبل موجودہ صدر عبدالفتاح السیسی کے حق میں مہم چلائی تھی تاہم بعد ازاں وہ السیسی کے بڑے ناقد بن گئے تھے۔ انہوں نے صدر کی حمایت کو اپنی ایک بڑی غلطی بھی قرار دیا تھا۔ وہ سابق صدر حسنی مبارک کے دور میں مواصلات کے نائب وزیر بھی رہ چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :