فرنٹیکس اہلکاروں کو افریقا میں بھی تعینات کیا جائے، آسٹرین چانسلر کا مطالبہ

پیر مئی 13:30

ویانا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی2018ء) آسٹریا کے چانسلر سباستیان کٴْرس نے یورپی سرحدی محافظین کو افریقا بھیجنے کی تجویز پیش کر دی ہے۔

(جاری ہے)

جرمن خبررساں ادارے کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں کٴْرس نے کہا کہ بیرونی سرحدوں کے نگران یورپی یونین کے ادارے فرنٹیکس کے اہلکاروں کو افریقا میں بھی تعینات کیا جائے تاکہ بحیرہ روم کے ذریعے یورپ کی جانب ہونے والی غیر قانونی نقل مکانی کو روکا جا سکے۔ کٴْرس نے مزید کہا کہ اس طرح نسانوں کی اسمگلنگ کرنے والوں کے لیے مشکلات پیدا کی جا سکتی ہیں۔ کٴْرس کا یہ بیان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے، جب یکم جولائی سے یورپی یونین کی صدارت آسٹریا کو منتقل ہونے والی ہے۔

متعلقہ عنوان :