گلگت بلتستان آرڈر2018ء تاریخی اور قابل تحسین قرار

پیر 28 مئی 2018 13:30

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی زیرصدارت مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں گلگت بلتستان آرڈر2018ء کو تاریخی اور قابل تحسین قرار دیا گیا۔ اجلاس میں گلگت بلتستان آرڈر2018 دینے پر مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف ، وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وفاقی حکومت اور قومی سلامتی کمیٹی کا شکریہ ادا کیا ۔

گلگت بلتستان آرڈر2018کے تحت گلگت بلتستان کے عوام کو بنیادی حقوق میسر آئے ۔ گلگت بلتستان آرڈر2018پر گلگت بلتستان کے عوام کو مبارک باد پیش کی اورکہاکہ چند لوگ جو گلگت بلتستان کے تعمیر و ترقی کے دشمن ہے ان سے گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی ہضم نہیں ہورہی ہے امن و امان خراب کیلئے سازشوں کے درپے ہیں اسی لئے دھرنوں کی سیاست کرنا شروع کی ہے جسے گلگت بلتستان کے عوام نے مسترد کیا ہے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کی حکومت گلگت بلتستان کے عوام کے مینڈیٹ سے وجود میں آئی ہے کسی نوٹیفکیشن کے ذریعے نہیں بنی ہے۔ گلگت بلتستان آرڈر2018گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کیلئے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں گلگت بلتستان کی تعمیر وترقی کیخلاف مخالفین کے ایجنڈے کو مسترد قرار دیتے ہوئے گلگت بلتستان آرڈر2018کو تاریخ سازقراردیا۔