عالمی تیل مارکیٹ میں خام تیل کے نرخ گرنے کا عمل پیر کو بھی جاری رہا

پیر 28 مئی 2018 14:07

عالمی تیل مارکیٹ میں خام تیل کے نرخ گرنے کا عمل پیر کو بھی جاری رہا
سنگاپور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) عالمی تیل مارکیٹ میں خام تیل کے نرخ گرنی کا عمل نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو بھی جاری رہا جس کی وجہ سعودی عرب اور روس کی جانب سے خام تیل کی پیداوار بڑھانے کا اشارہ دینا ہے۔

(جاری ہے)

سنگا پور مرکنٹائل میں نیویارک مین کنٹریکٹ کے تحت جولائی کے لئے برینٹ نارتھ کروڈ کی سپلائی 1.35ڈالر(1.8 فیصد)کمی کے ساتھ 75.09 ڈالر فی بیرل اور لائٹ سویٹ امریکی خام تیل کی سپلائی1.66ڈالر (2.5 فیصد)کمی کے ساتھ 66.22 فی بیرل طے پائی۔چین میں شنگھائی کروڈ کی جون کے لئے سپلائی4.8 فیصد کمی کے ساتھ 457.7 یوان(71.64 ڈالر)فی بیرل پر بند ہوئی۔گزشتہ ہفتے میں برنٹ نارتھ سی کے نرخوں میں 6.4 اور اور ڈبلیو ٹی آئی امریکی کروڈ کے نرخ میں 9.1 فیصد کمی آچکی ہے۔