فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی مردان میں کارکر دگی قابل تحسین ہے، چیئرمین محمد پرویز

پیر مئی 14:21

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی2018ء) زمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی کے چیئرمین محمد پرویز نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی مردان میں کارکر دگی قابل تحسین ہے، دو ماہ میں اتھارٹی نے مردان کے بڑے ‘ چھوٹے ہوٹلز‘ بیکریوں‘ گوشت فروخت کرنے والوں سمیت دیگر چیزیں فروخت کرنے والوں کی چیکنگ کی اورعوام کو غیر معیاری چیزیں فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنے ایک بیان میں کیا‘ انہوں نے خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن ذیشان محسود،اسٹنٹ ڈائر یکٹر رخسارعلی،فوڈ سیفٹی آفیسر رقیہ نواز،وقاص محمود اور شفیق خان کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہو ئے کہاکہ انہوں نے مردان میں ملاوٹ شدہ اورناقص اشیاء خوردنوش کی تیاری کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے مضر صحت ٹیکسٹائیل کلرزاور زائد المیعاد تیل سے مٹھائی ر بسکٹ تیار کرنے پر4 معروف بیکر یوں کے علاوہ غیر میعاری مشروبات کی فیکٹریاں اور مضر صحت قیمہ فروشان اور قصابوں کے دکانات سیل مردان کے لوگوں پر بڑا احسان کیا ہے ، فوڈ اتھارٹی نے ہمیںگھر کی بنی اشیاء خوردونوش کے استعمال کو ترجیح اور بیماریوں سے بچنے کی ترغیب د ی۔

(جاری ہے)

انہوں نیخیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی مردان کی ٹیم سے توقع رکھی کہ آئند ہ بھی اس طرح کارروائی جاری رکھیں گے اور مردان کے لوگوں کو بیماریوں سے محفوط رکھنے میں اپنا کردار ادا کرینگے۔

متعلقہ عنوان :