رمضان المبارک بڑی ہی برکتوں، سعادتوں اور نعمتوں والا مہینہ ہے‘ ڈاکٹر محمد یوسف یوسفزئی

پیر 28 مئی 2018 14:21

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) خدائی خدمتگار ڈاکٹر محمد یوسف یوسفزئی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک بڑی ہی برکتوں، سعادتوں اور نعمتوں والا مہینہ ہے، اللہ تعالی نے جو برکتیں اور سعادتیں اس بابرکت مہینے کے ساتھ خاص فرمائی ہیں وہ کسی اور مہینے کے ساتھ خاص نہیں ہیں نیز جو برکتیں اس مقدس مہینے کے اندر کئے جانے والے نیک اعمال کے ساتھ مخصوص ہیں وہ دوسرے مہینوں میں انھی اعمال کے ساتھ مخصوص نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

یہ وہ مہینہ ہے جس میں مسلسل رحمت پروردگار نازل ہوتی رہتی ہیں‘اس مہینے میں پروردگار نے اپنے بندوں کو یہ وعدہ دیا ہے کہ وہ ان کی دعا کو قبول کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسجد خصلت ہسپتال پار ہوتی مردان میں ختم القرآن کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہو ئے کیا ‘انہوں نے کہا کہ روزہ سال میں ایک مرتبہ اسی لئے فرض کیا گیا کہ معدہ اور مادہ کی شقاوت اور سختی دور ہو، کچھ دن مادیت پرستی میں تخفیف ہو تاکہ اس میں روحانیت اور ایمان کی اتنی مقدار داخل ہوجائے جس سے اس کی زندگی اعتدال پر آجائے۔

متعلقہ عنوان :